مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا ڈیٹا میں ہیرا پھیری سے انکار، امریکی سائنسدان نوکری سے فارغ

جس کا مقصد تھا کہ فلوریڈا کے لوگوں اور تحقیق کاروں کو کورونا کی حقیقی صورتحال معلوم ہوسکے

امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا ڈیٹا میں ہیرا پھیری سے انکار پر امریکی سائنسدان کو نہ صرف عہدے سے ہٹایا گیا

بلکہ محکمہ صحت سے بھی برطرف کر دیا گیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا سے متعلق ڈیٹا پورٹل بنانے والی سائنسدان پر اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کا الزام عائد کیا گیا ہے ،،

ربیکا جونز نے امریکی نیوز نیٹ ورک کو کی گئی ای میل میں بتایا کہ

انہوں نے اکیلے دو زبانوں میں الگ الگ ایپلی کیشنز تیار کیں،

جن میں 6 منفرد نقشوں کے ذریعے 5 لاکھ افراد کا ڈیٹا یکجا کیا،

جس کا مقصد تھا کہ فلوریڈا کے لوگوں اور تحقیق کاروں کو کورونا کی حقیقی صورتحال معلوم ہوسکے۔

ربیکا جونز نے تحقیق کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے پورٹل سے ڈیٹا لینے میں احتیاط کریں

کیونکہ اس میں متوقع طور پر تبدیلیاں کردی جائیں گی۔

%d bloggers like this: