نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شمالی وزیرستان:غیرت کے نام پر دو لڑکیوں کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ویڈیو میں لڑکے کے ساتھ تین لڑکیاں تھیں جن میں سے ایک بھاگ گئی تھی۔ نوجوان پشتو میں کہہ رہا تھا کہ شام کے وقت آپ لوگ پھر آئیں گے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں غیرت کے نام پر دو لڑکیوں کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بی بی سی کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں ایک لڑکی کا بھائی امین خان اور دوسرا ملزم دوسری لڑکی کا والد رسول خان ہیں۔

وزیرستان پولیس کے مطابق، واقعہ میں ملوث مزید ملزموں کا تعین کر کے انھیں بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

دونوں کمسن  لڑکیوں کو مبینہ طور پر ان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

وزیرستان پولیس کے مطابق درج کیے گئے مقدمے کے مطابق علاقہ شام پلین گڑیوم میں 16 اور 18 برس کی دو لڑکیوں کو ان کے چچا زاد بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق لڑکیوں کو ایک نوجوان کے ساتھ ویڈیو بنانے کے الزام میں چچا زاد بھائی نے قتل کیا جس کا مقدمہ تحصیل رزمک کے تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے اور ان  کی لاشیں جنوبی وزیرستان کی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔

ویڈیو میں لڑکے کے ساتھ تین لڑکیاں تھیں جن میں سے ایک بھاگ گئی تھی۔ نوجوان پشتو میں کہہ رہا تھا کہ شام کے وقت آپ لوگ پھر آئیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے شمالی وزیرستان کے علاقے شام پلین گڑیوم منتقل ہوئی تھیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان کسی قسم کے رشتے یا تعلق کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ابتدائی اطلاعی رپورٹ کی تصویر

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شام پلین کے علاقے میں 18 اور 16 سالہ لڑکیوں کو ان کے چچا زاد بھائی نے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر’غیرت کے نام‘پر قتل کیا۔ لڑکیوں لواحقین لاشیں کے آبائی علاقے  جنوبی وزیرستان  منتقل ہوگئے ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل، ویڈیو بنانے والا لڑکا اور تیسری لڑکی جو ویڈیو میں نظر آرہی ہے وہ بھی بھاگ گئی ہے ان تینوں کی تلاش جاری ہے۔

About The Author