نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،وزیر ٹرانسپورٹٓ سندھ

اویس شاہ نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم صاحب پبلک ٹرانسپورٹ کھلوا کر ملک کو ووہان یا اٹلی بنانا چاہتے ہیں

وزیر ٹرانسپورٹٓ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،

پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے، وزیراعظم کے حکم کا احترام مگر عمل سے ملک اٹلی بننے کا خدشہ ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وزیرا عظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ ایس او پیز طے ہونے کے بعد جب فیکٹری مالکان کو اجازت دی تو انہوں نے بھی ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔

اویس شاہ نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم صاحب پبلک ٹرانسپورٹ کھلوا کر ملک کو ووہان یا اٹلی بنانا چاہتے ہیں،

وزیراعظم صاحب اگر آپ فیصلہ نہیں کر پا رہے تو کسی عقلمند سے مشورہ ضرور کرلیا کریں، خدشہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے ملک اٹلی نہ بن جائے۔

اویس شاہ کا کہنا تھا وزیرا عظم نے اپنی تقریر میں آج خود اعتراف کیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا ک

ہ وزیراعظم صاحب آئیں ملکر کام کریں اس وقت صوبوں کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے، یہ وقت کسی پر تنقید کرنے کا نہیں بلکہ قوم کی جانیں بچانے کا ہے۔

About The Author