کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہیلتھ ورکرز فرنٹ لائن پرکام کررہےہیں۔ ہیلتھ ورکرزکا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج نرسزکاعالمی دن ہے۔ ہیلتھ ورکرزآپ کی صحت کیلئے اپنی صحت خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
بلاول نے کہا کہ ٹڈی دل کےتدارک کیلئےسندھ حکومت نےوفاق سےدرخواست کی ہے۔ ٹڈی دل پاکستان میں فوڈسیکیورٹی کیلئےخطرہ ہے۔ وفاقی حکومت ٹڈی دل کےتدارک کیلئےوعدہ پوراکرے۔ بلوچستان میں بھی ٹڈی دل نےفصلوں کوبہت نقصان پہنچایاہے۔ ٹڈی دل پاکستان کی معیشت اورزراعت کیلئےبڑامسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملے پربھی وفاقی حکومت نےصوبوں کی خاطرخواہ مددنہیں کی۔ وفاقی حکومت ہرموقع پرسیاست کرتی ہےکام نہیں کرتی۔ وفاقی حکومت کوروناوائرس اورٹڈی دل سےنمٹنے کیلئے صوبوں کی مددنہیں کررہی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کوپارلیمنٹ اجلاس میں آناچاہیےتھا۔ وزیراعظم کوکل کہا تھا بیٹنگ لائن میں تبدیلی کریں۔ ایک وفاقی وزیرکاسینیٹ میں بیان ناقابل قبول ہے جس کی مذمت کرتا ہوں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب مسائل کی بات کرتاہوں تومجھ پرسندھ کارڈ کھیلنے کا الزام لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی سینیٹ میں دیا گیا بیان واپس لیں۔ شاہ محمود قریشی اگراپنا بیان واپس نہیں لیتےتو استعفیٰ دیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی یا وزیراعظم کا نہیں اپنا سیاسی لوہا منوانے کی بات کررہےہیں۔ وفاقی وزیر ہمیں مجبورنہ کریں کہ ہم پھر کہیں کس نے آپ کووزیراعظم بننے کا خواب دکھایا ہے۔ مجھے پتہ ہے کون شاہ محمود قریشی کو تحریک انصاف میں لے کر گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری کی صحت پہلےسے بہتر ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر