8 سال پولیو فری رہنے والے ضلع بہاولپور میں ایک بار پھر سے پولیو کا خطرہ منڈلانے لگا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور کے مطابق بہاولپور میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جس کے بعد محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں حرکت میں آ گئی ہیں۔ وائرس کی موجودگی کے ںعد سے بہاولپور کی 16 یونین کونسلوں میں ہنگامی طور پر چار روزہ پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے مختلف علاقوں میں لیے جانے والے سیوریج کے پانی میں سے پولیو وائرس پائے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پریوینٹیو پروگرام ڈاکٹر ذاکر علی کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس حیدر اباد سندھ میں ملنے والے پولیو سے مماثلت رکھتا ہے، ایسے لگتا ہے کہ حیدر اباد سے انے والے کسی شخص سے یہ بہاولپور منتقل ہوا ہے۔ پولیو وائرس ملنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور کی جانب سے بہاولپور کی 16 یونین کونسلوں میں ہنگامی طور پر چار روزہ پولیو مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب بہاولپور کے تمام ہوٹلز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے جبکہ لوگوں سے بھی سندھ سے انے والے لوگوں بارے معلومات لی جا رہی ہیں
Daily Swail-Native News Narrative
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ