نومبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

3 ادویات کا امتزاج کورونا وائرس سے جلد صحت یاب ہونے میں مدد دے گا

امریکہ اور جاپان میں صرف ریمیڈیسیور کو علاج کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے

3 ادویات کا امتزاج کورونا وائرس سے جلد صحت یاب ہونے میں مدد دے،

ہانگ کانگ کے ڈاکٹروں نے رپورٹ جاری کردی،،

رپورٹ کے مطابق 3 اینٹی وائرل ادویات کا امتزاج مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر کورونا وائرس کے مریضوں کو جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، اس وقت امریکہ اور جاپان میں صرف ریمیڈیسیور کو علاج کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے

جو بیماری کا دورانیہ تو کم کرتی ہے مگر اس کی سپلائی محدود ہے،

تاہم ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کوک یونگ یوین اور ان کی ٹیم نے 2 ایچ آئی وی ادویات کو ایک عام اینٹی وائرل دوا کے ساتھ ملایا۔

تحقیق میں شریک مریضوں میں جن افراد کو زیادہ ادویات کا امتزاج استعمال کرایا گیا وہ اوسطاً 7 دن میں ریکور ہوگئے،

جبکہ جن افراد کو صرف ایچ آئی وی ادویات دی گئیں ان میں وائرس نیگیٹو آنے میں اوسطاً 12 دن لگے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس کاک ٹیل کے مضر اثرات بھی بہت کم دیکھنے میں آئے۔

About The Author