راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے سبزی و فروٹ منڈی راجن پور کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ
رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں صاف ستھری اور میعاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ناجائز منافع خوری اورمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کا عملہ دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنائے ۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹوں میں تازہ اور اچھی سبزیوں اور پھلوں کی طلب و رسد میں توازن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے
منڈیوں میں کسان، بیوپاری اور دیگر افراد کارونا وائرس سے بچاو¿ کی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
منڈیوں میں آنے والے لوگ مناسب سماجی فاصلہ ہر صورت قائم رکھیں۔
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ذخیراندوزی اور حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری ریٹ سے تجاوز کرنے والے دکاندار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں
ایسے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ، ڈی او انڈسٹری پرویز احمد، مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور صدر انجمن تاجران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اشیائے ضروریہ کے ریٹ مقرر کرنے
کے لیے کل مورخہ منگل 2بجے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں اشیائے ضروریہ کے ریٹ مقرر کئے جائیں گے۔
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے تحصیل روجھان کی بستی پھلو میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لے لیا ۔ڈپٹی کمشنر کے حکم پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ راجن پور کی جانب سے
ہنگامی طور شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب مکمل کر لی گئی ۔اس حوالے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ
ضلع بھر کے تمام لوگوں کو یکساں بنیادی سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔بستی پھلو اور دیگر نزدیکی آبادیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ راجن پور کی جانب سے لگایا گیا واٹر فلٹریشن پلانٹ 24 گھنٹے چالو رہے گا۔
روزانہ سیکڑوں افراد فلٹریشن پلانٹ سے پینے کا صاف پانی حاصل کریں گے۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کو شمسی توانائی پر اس لیے چلایا گیاہے تاکہ لوگوں کو بلاتعطل پینے کا صاف پانی میسر ہو سکے۔
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی )
دوران گشت پٹرولنگ پولیس راجن پور نے 225لٹر شراب اور 1920گرام چرس برآمد کر لی۔جبکہ مختلف نوعیت کے جرائم میں 11مقدمات درج کرائے اور مقدمات میں ملوث 12اشتہاری گرفتار کر لئے گئے۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس راجن پور حافظ غلام فرید نے چیک پوسٹوں کے معائنہ کے دوران ماہانہ کارکردگی بتاتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹس پر تعینات آفیسر اور اہلکاران کی پٹرولنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی پاداش میں 8پسٹل، 1گن بمعہ کارتوس،225لٹر شراب اور1920گرام چرس برآمد کر لی
اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے ۔اسی طرح مختلف مقدمات میں ملوث 12اشتہاری دھر لئے گئے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس راجن پور حافظ غلام فرید نے بتایا کہ انڈس ہائی وے پر سفر کرنے والے 106افراد کو مختلف نوعیت میں مدد فراہم کی گئی ۔
علاوہ ازیں موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر کورونا سے بچاﺅ کے لئے بھر پور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ان مشکل حالات میں احسن ڈیوٹی سر انجام دے کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
مزید انہوں نے بتایا کہ بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیس افسران و اہلکاران کے لئے سی سی تھری تعارفی سرٹیفیکیٹ بمعہ نقد انعام کے لئے اعلیٰ افسران کو سفارشات بھیج دی گئی ہیں۔
حاجی پور شریف
ملک خلیل الرحمٰن واسنی
بھکر پور روڈ گندگی و غلاظت کے جوہڑوں میں تبدیل،جگہ جگہ گڑھے،صحت وصفائی کی صورتحال ابتر اہل علاقہ کا متعلقہ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ
تفصیل کیمطابق ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں صحت و صفائی کی مجموعی طور پر صورتحال ناگفتہ بہ ہے خاص طور پر بکھر پور روڈ جوکہ بہترین کاروباری مرکز ہے
مگر متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے سبب روڈ پر گندگی و غلاظت کے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس سے بدبو ،تعفن کے سبب شہریوں کا جینا محال ہے وہیں
مچھروں کی افزائش نسل کا موجب ہے اور بیماریاں پھیلنے کاخطرہ ہے اور جگہ جگہ گڑھے ہونے کے سبب آنے جانے بھی مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے
اور جب سے ٹاؤن کمیٹی کا درجہ ملا ہے صحت وصفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اہل علاقہ نے "سویل” کے توسط سے متعلقہ انتظامیہ،ڈپٹی کمشنر راجن پور،اے سی جام پور اور ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف سے فوری طور پر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
حاجی پورشریف
ملک خلیل الرحمٰن واسنی
ضلع راجن پور شہر وگردونواح میں تیز ہوا کیساتھ موسلادھار طوفانی بارش ہوئی ہر طرف جل تھل ہوگیا
اور بارش سے قبل صرف اولوں کی بارش ہوئی جس پر اہل علاقہ نے اللّٰہ تبارک کے
حضور خوب توبہ استغفار اور گناہوں کی بخشش طلب کی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون