مئی 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

04مئی 2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

نوسر باز گروہ ڈیرہ شہر میں سرگرم،آئے روز واردتوں میں اضافہ، پوش علاقہ خیابان سرور میں دن دیہاڑے بزرگ خاتون کو لوٹ لیا گیا،

کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لیں۔تفصیلات کے مطابق شاہرو بیگم نامی بزرگ خاتون رکن آباد کالونی کی رہائشی جوکہ اپنی پنشن لینے نیشنل بنک خیابان سرور گئی پنشن نکلوا کر گھر واپس جا رہی تھی کہ

دن دیہاڑیراستے میں کھڑینوسر بازوں نے بزرگ خاتون کو ورغلا کر روکا اور اس سے پنشن کے پیسے 14 ہزار اور سونے کی بالیاں چھین کر فرار ہو گئے،

نوسر بازوں کے ہاتھوں لٹنے والی خاتون شاہروبیگم نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ غازیخان میں لاک ڈاؤن کے دوران نوسربازوں کا گروہ متحرک ہوگیا ہے اور آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی و چوری میں ملوث کلکلی گینگ کے دو ممبران کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی کے 4 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری علی محمد نے بتایا کہ علاقہ میں ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان کو تھانہ صدر پولیس کے تفتیشی آفیسران نادر علی ASI اور محمد بلال ASI نے ٹریس کر کے

کلکلی گینگ کے 2 ملزمان محمد صدیق ولد سعید نمڑدی سکنہ برکھیڑا جبکہ طارق ولد اللہ بخش پھیروانی کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش علاقہ تھانہ صدر میں موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری کرنے تسلیم کرتے ہوئے ڈکیتی و چوری کیے گئے

موٹر سائیکل کی برآمدگی بھی دی جو انہوں نے مختلف جگہوں سے ڈکیتی و چوری کیے تھے۔ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا کہ

مقدمہ نمبر 24/20، 45/20، 195/20 اور 160/20 میں موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دئیے ان میں دو عدد موٹر سائیکل 125اور دوعدد موٹر سائیکل 70ccتھے۔۔

در یں اثناتھانہ صدر پولیس کی ایک کاروائی کاروائی عادی چور اسلحہ سمیت گرفتار جن سے چوری کی گئی قیمتی آٹو میٹک سلائی مشینیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد نے بتایا کہ

تھانہ صدر پولیس نے تین عادی چوروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان سجاد ولد غلام فرید نہڑ سکنہ شمس آباد کالونی،

عبدالباسط ولد صادق حسین جلبانی سکنہ کوٹ ہیبت اورغلام مصطفے ولد ربنواز کلیری سکنہ پل کلیری کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دئیے ہیں

اور ملزمان کے قبضہ سے چوری کی گئی لاکھوں مالیتی سلائی مشین بھی برآمد کر لی ہے۔ ایس ایچ او نے کہا کہ

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تھانہ صدر پولیس کی کاوشیں رنگ لا رہی ہے

اور ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر گرفتار ہونے والے چور جو پولیس تھانہ صدر کو کافی عرصہ سے چکمہ دے رہے تھے

کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اور ملزمان سے دوران تفتیش مزید برآمدگی بھی متوقع ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر شراب ڈیلر اور چرس فروش گرفتارتھانہ سول لائن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 4 کس ملزمان شراب فروش اور چرس فروش کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن کرم الہی نے بتایا کہ محمد ابرہیم SI معہ تھانہ سول لائن پولیس نے محمد ساغر سے 1335 گرام چرس،

عابد حسین سے 130 گرام چرس اور اسی طرح محمد طارق سے دیسی شراب 16 لیٹر جبکہ محمد اجمل سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرگئے۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر معاشرے کے ناسوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے ناسور اور اس پیشہ سے منسلک تمام افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت نے کورونا اور دیگر سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے صوبائی سیکرٹریز کی ڈیوٹیاں لگادیں اور ڈویژن آلاٹ کردئیے گئے.

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن آلاٹ کیا گیا انہوں نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد کرتے ہو ئے کورونا وائرس،

انسداد ڈینگی و ٹڈی دل مہم،گندم خریداری،پرائس کنٹرول اور سپلائی چین منیجمنٹ کے معامالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کمشنر کی نمائندگی کی.

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے بی ایس ایل تھری لیب کی تنصیب مکمل کرکے جلد فنکشنل کی جائے۔حکومت پنجاب کے احتیاطی و حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ،وینٹی لیٹرز اور دیگر آلات فنکشنل رکھے جائیں ماہ صیام میں عوام کو پھل،سبزیاں اور اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

گندم خریداری ٹارگٹ سوفیصد پورا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔سپلائی چین منیجمنٹ کو بہتر کیا جائے۔

ٹڈی دل کے حملوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 200 بیڈ کے حامل طیب اردگان ہسپتال کو مکمل طور پر کورونا کیلئے مختص کردیا گیا۔

چاروں اضلاع میں بھی آئیسولیشن وارڈ قائم ہیں جہاں 87 وینٹی لیٹرز نصب کرکے فنکشنل کردئیے گئے ہیں۔

ایک ماہ کے دوران ڈویژن میں 9960 مارکیٹوں کے چھاپے مارکر گرانفروشی پر 27 مقدمات درج کرائے 12 ناجائز منافع خور گرفتار

اور دس لاکھ 94 ہزار سے زائد جرمانے کئے گئے۔سات لاکھ 52 ہزار میٹرک ٹن گندم کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ڈویژن میں 44 خریداری مراکز قائم کرکے

77 فیصد باردانہ جاری کردیا گیا اور ٹارگٹ کا 48 فیصد گندم خرید کرلی گئی۔


ڈیرہ غازیخان :

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ کے ڈاکٹرز اور سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق پر وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے گلدستے اور تحائف بجھوائے گئے.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،اے سی تونسہ محمد یوسف اور ایم ایس ڈاکٹر طاہر نے گلدستے اور تحائف متاثرین کو دیئے.

ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ ڈاکٹرز اور سٹاف فرنٹ لائن ورکرز ہیں،خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے کہاکہ

ڈاکٹرز اور سٹاف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں. انہو ں نے کہاکہ سیکرٹری ہیلتھ نے بھی تحائف کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کے پانچ ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

جن میں ایک ڈاکٹر،تین مراکز اور ایک جینیٹوریل سپروائزر شامل ہے اورتمام عملہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں کورنٹائن کردیا گیاہے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے کہا ہے کہ پوری دنیاکی طرح پاکستان میں بھی4مئی بین الاقوامی طور پر فائر فائٹر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تقریباً 150سو سال قبل ایک فائر فائٹر نے فائر فائٹنگ کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان پر فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122نے 1 لاکھ 43ہزارآگ کے واقعات پر پیشہ وارانہ فائر فائٹنگ سے447ارب روپے کے نقصانات سے بچایا.

قبل ازیں ڈاکٹر حسین میاں کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اس کے علاوہ تحصیل تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ز کی سربراہی میں فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا

جس میں فائر فائٹر ز کی خدمات کو سراہا گیا جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کرتے ہیں

گھکڑ پلازہ میں شہید ہونے والے فائر فائٹر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ فائر فائٹر اپنی جانوں کی بازی لگا کر لوگوں کی مال وجان کی حفاظت کرتے ہیں

اُن کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم آتشزدگی کے واقعات نہ ہونے دیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے.

انہوں نے کہاکہ کثیر المنزلہ عمارتیں بناتے ہوئے فائر فائٹنگ کوڈز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ بجلی کی وائرنگ معیاری کیبل سے کروائیں گھروں،

مارکیٹوں اور فیکٹریوں میں سرکٹ بریکر اور ارتھ لگوائیں۔رات کو دُکانیں بند کرتے ہوئے یو پی ایس احتیاطً بند کر دیں، ہمیشہ معیاری یو پی ایس لگوائیں۔

ڈھیلی تاروں ناقص پلگوں اور ساکٹوں کی علامات کا پتہ لگائیے مثلاً جلنے کے نشان، گھٹتی بڑھتی روشنی اور سپارک کی آواز وغیرہ اور خراب ہونے کی صورت میں فوراً تبدیل کروائیں۔

گندم کی فصل کاٹنے کے بعد باقیات کو آگ مت لگائیں۔ خواتین کچن میں کھانا پکاتے ہوئے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں کے استعمال سے گریز کریں اور ہمیشہ ایپرن استعمال کریں۔

رات کو سونے سے پہلے گیس کے مین والو بند کر دیں۔انہوں نے کہا کہ عوام محفوظ اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ریسکیو 1122کا ساتھ دیں

اور ہرشہری کو چاہیے کہ وہ بیسک لائف سپورٹ او ر آگ بجھانے کی تربیت حاصل کرے تاکہ محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے سبزی منڈی کا معائنہ کرتے ہوئے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائز ہ لیا. سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ نے بریفنگ دی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ماہ صیام میں عوام کو ر یلیف دلانا ہے

جس کیلئے منڈی سے ہی قیمتوں کو اعتدال میں لانا ہو گا. آڑھتیوں اور کاشتکارو ں سے ملاقات کر کے منافع جائز حد تک کم کرنے کیلئے ترغیب دی جائے.

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی پر چھ ہزارروپے، ریونیو آفیسر ثاقب شہزاد نے 2500روپے،

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ نے چار ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں.


ڈیرہ غازیخان :

ریٹیلرز کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والا فراڈیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام سنٹرملک ظفر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

ساتھی ایوب رمدانی فرار ہونے میں کامیاب تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق کروڑوں کی کرپشن میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر BISP ملک ظفر جس پر بیوہ پروین اختر کے پیسے ہڑپ کرنے سمیت درجنوں

خواتین کی رقم خردبرد کرنے کا الزام تھا۔اور اس کے خلاف پروین بی بی کی مدعیت میں تھانہ دراہمہ میں زیردفعہ 430/468/471 مقدمہ بھی درج تھا

کو غازی گھاٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ اس کا ساتھی پولیس کو چکر دے کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ھے۔


ڈیرہ غازیخان :

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ

وزیر اعظم ٹائیگر فورس کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے وہ وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونیوالی پارلیمانی پارٹی کی آن لائن میٹنگ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں

ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ ٹائیگر فورس ضلعی اور تحصیل انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی پوسٹ کرونا کاروباری زندگی کی بحالی، عوام تک اشیائے ضروریہ کی

بروقت اور کنٹرولڈ ریٹس پر فراہمی، مہنگائی کنٹرول، سوشل فاسلہ اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں عوام کی رہنمائی،

ضرورت مندوں کی نشان دہی یہ سب وہ کام ہیں جس میں ٹائیگر فورس اپنا بھر پور کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ

عنقریب ہر یو سی میں ڈیسک بنا کر روزگار سے محروم افراد کی رجسٹریشن کی جائے گی اور عوام کو آن لائن رجسٹریشن بارے آگہی دی جائے گی

تاکہ تمام ضرورت مند میرٹ پر اور سیاسی وابسطگی سے متاثر ہوئے بغیر حکومتی امدادی پیکج سے مستفید ہو سکیں ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ

میں ٹائیگرز سے گذارش کرونگی کہ وہ محنت اور ایمانداری اور انسانی ہمدردی کو شعار بناتے ہوئے غریبوں،

ضرورت مندوں کی مدد کے ذریعے دنیا و آخرت دونوں میں سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان:

اخبار فروش یونین ڈیرہ غازی خان کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئر مین اخبار فروش یونین واجد علی جسکانی منعقد ہوا

جس میں تمام سینئر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں موجود ہ یونین کی معیاد مکمل ہو نے پر تحلیل کر دی گئی ہے

متفقہ طور پر سرپرست اعلیٰ حافظ غلام حسین کے ساتھ مشاورت اور تمام دوستوں کی رائے کے بعد یونین کے آئندہ کے معاملات چلانے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے

جس کے مطابق حافظ غلام حسین ممبران میں رانابابر نسیم،الٰہی بخش،ناصر جواد،محمد نواز شامل ہیں آئندہ الیکشن کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے چوک چورہٹہ کا دورہ کیا سی او میونسپل کارپوریشن اقبال فرید ہمراہ تھے۔

مشیر وزیر اعکی نے چوک چورہٹہ پر مانکہ کینال کے اطراف بننے والے پارک کا جائزہ لیا.

انہوں نے کہا کہ تمام تعمیراتی کام بروقت مکمل ہوں گے۔

جناح پارک، سٹی پارک، غازی پارک کی خوبصورتی کا کام جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

غیرتصدیق شدہ بیج کپاس اور بغیر لائسنس کے فروخت کرنا قانونی جرم ہے، سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،

ڈائریکٹر سیڈ جان محمد خان کا انتباہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر سیڈ انفورسمنٹ جان محمد خان اور انسپکٹر محمد جعفر طاہر نے ڈیرہ غازیخان کے مضافات کی زرعی مارکیٹوں کو چیک کیا

اور انہوں نے سیڈ ڈیلرز کو ہدایات کیں کہ بغیر تصدیق کے کوئی بیج فروخت نہ کیاجائے

اور نہ ہی بغیر لائسنس فروخت کیاجائے خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور غیر تصدیق شدہ بیج کا سٹاک ضبط کیاجائیگا

انہوں نے مزید کہا کہ جس ڈیلر نے ابھی تک لائسنس نہیں بنوائے وہ فوری طور پر اپنے لائسنس بنوائیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی خان میں زیرتعمیر سپورٹس منصوبوں کا معائنہ کیا،

انہوں نے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے تحصیل تونسہ شریف میں شاہ سلمان کرکٹ سٹیڈیم اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا معائنہ کرتے ہوئے

ہدایت کی کہ تونسہ شریف سپورٹس کمپلیکس کو ہرصورت 30جون تک مکمل کیا جائے، اس کی تکمیل کے لئے دن رات کام کیا جائے

یا ڈبل شفٹ لگائی جائے، اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو اکرم صوبن، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ،

ایکسیئن ہمایوں خان اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ڈیرہ غازی خان میں بھی کرکٹ سٹیڈیم اور ہاکی سٹیڈیم کا معائنہ کرتے ہوئے

کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سپورٹس کی سہولتوں کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہے ہیں،

وہ خودان منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہاکی سٹیڈیم میں 24 مئی سے آسٹرو ٹرف بچھانی شروع کردی جائے گی،

اس منصوبے کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کے ہاکی کے کھلاڑیوں کو جدید سہولت میسر آجائے گی جس سے وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکیں گے،

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ڈیرہ غازی خان کرکٹ سٹیڈیم کے لئے 15لاکھ روپے مالیت کا سامان ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان کے حوالے کیا

جس میں ٹریکٹر، ٹرالی، روٹری، گراس کٹنگ مشین و دیگر سامان شامل ہے، ایکسیئن ہمایوں خان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو بتایا کہ

2ہفتوں میں تونسہ کرکٹ سٹیڈیم کی پویلین، چار دیواری اور گراؤنڈ مکمل کرلی جائیں گی۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا کہ

تمام سپورٹس منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور کام کے معیار کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے

اس معاملے میں کسی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، عوامی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے،

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزیدکہا ہے کہ پنجاب میں جاری سپورٹس منصوبوں کے لئے مسلسل فنڈز فراہم کررہے ہیں،

لاہور سمیت جنوبی پنجاب میں بھی سپورٹس کے جدید منصوبے بنارہے ہیں،

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں بھی سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔

%d bloggers like this: