رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے لاک ڈاؤن سے پریشان شہری کہتے ہیں آمدنی نہ ہونے کے باعث اب وہ مہنگے پھل نہیں خرید سکتے ۔۔
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ناجائز منافع خوری اپنے فروج پر پہنچ چکی ہے
کچھ عرصے پہلے تک 40 روپے کلو بکنے والی پیاز اب 50 روپے جبکہ 35 روپے کلو بکنے والا آلو 50 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے ، ٹماٹر 20 کے بجائے 40 ، لیموں 480 روپے کلو ، اردرک 230 روپے کلو تک فروخت کی جا رہی ہے
پھلوں کی قیمتیں تو جیسے آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، تربوز 25 روپے سے بڑھا کر 55 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ، خربوزہ 60 کے بجائے 100 روپے کلو ،سیب 230 روپے کلو جبکہ چیکو 120 روپے کلو اور کیلے 150 روپے درجن تک فروخت ہو رہے ہیں
لاک ڈاؤن کے باعث معاشی مشکلات سے دوچار شہریوں کا شکوہ ہے کہ منافع خور مافیا کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کسی بھی سطح پر متحرک نہیں نظر نہیں آتی ۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،