وزیراعظم عمران خان نے آرڈیننس اور قانون سازی کی معیاد ختم ہونے کے معاملے پر پانچ رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی آرڈیننسز سے متعلق تجاویز تیارکرکے وزیر اعظم کو پیش کرے گی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرڈیننس اور قانون سازی کی معیاد ختم ہونے کے معاملے پر پانچ رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے
جس میں وزیر قانون فروغ نسیم ،مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹربابر اعوان،وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور شہزاد اکبر شامل ہیں،
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل سپیکر ہاوس اسلام آباد میں ہوگا جس میں آرڈیننسز سے متعلق تجاویز تیارکرکے وزیر اعظم کو پیش کرے گی،
ذرائع نے کہا کہ پانچوں آرڈیننس جلد اپنی معیاد پوری کرنے والے ہیں جبکہ نیب کے ترمیمی آرڈیننس کی مدت 26 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،