امریکہ نے کورونا وائرس کے بارے میں چین پر مقدمہ دائر کردیا
بیجنگ (ساوتھ ایشین وائر )امریکی ریاست میسوری نے چین کیخلاف کورونا وائرس سے متعلق ناکافی معلومات دینے پر ملک کی وفاقی عدالت میں چین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
امریکی ریاست میسوری کے اٹارنی جنرل نے ملک کی فیڈرل کورٹ میں چین کیخلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں چین پر کورونا وائرس سے متعلق اہم اور ضروری معلومات کو چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ریاست میسوری کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق اہم معلومات کو دنیا سے چھپایا ہے
خصوصی طور پر وائرس کے انسان سے انسان میں منتقل ہونے کا نہ بتا کر دنیا کو خوفناک وبا ئی آگ میں جھونک دیا اور عالمی ادارے کو بھی اس عفریت سے تاخیر سے آگاہ کیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق درخواست میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ چین نے ووہان میں ایک بڑی تقریب رکھی جس میں 4 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور پھر ان افراد کو دیگر ممالک بھیج دیا گیا
جس سے یہ وائرس تیزی سے دنیا میں پھیلا۔القمرآن لائن کے مطابق اس سے قبل کئی امریکی تاجر بھی چین کیخلاف ایسے ہی مقدمات دائر کرچکے ہیں۔
اے وی پڑھو
پاکستان اور چین کا خنجراب بارڈ کھولنے پر اتفاق،ترجمان دفتر خارجہ
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
چین میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا