اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا میں بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی

حکام کے مطابق ریاست نیویارک میں ایک بلی کا سانس میں تکلیف کے باعث ٹیسٹ کیا

امریکا میں بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ،

ریاست نیویارک میں جہاں مریضوں سے متعلق کورونا وائرس کی بدترین صورتحال ہے اب وہاں 2 پالتو بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

‎حکام کے مطابق ریاست نیویارک میں ایک بلی کا سانس میں تکلیف کے باعث ٹیسٹ کیا

تو اس میں کورونا کی تشخیص ہوئی، تاہم اس گھر کا کوئی اور فرد وائرس سے متاثر نہیں ہے۔

جبکہ دوسرے علاقے میں جس بلی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اس کا مالک اس بیماری سے متاثر ہو چکا ہے۔

اس سے قبل نیویارک میں ایک شیر اور چیتے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

%d bloggers like this: