نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری کی پریس کانفرنس

کورونا وائرس کے مقابلے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں میں رسہ کشی جاری ہے،

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری کی پریس کانفرنس

آدھا ملک کھلا ۔آدھا بند ، کام کی اجازت دینی ہے تو تمام کاروبار کھولنے ہوں گے،

اگر اجتماع سے کورونا پھیلتا ہے تو ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کیا جائے،ادھا تیتر آدھا بٹیر کی پالیسی مزید نہیں چل سکتی،

کورونا وائرس کے مقابلے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں میں رسہ کشی جاری ہے،

تاجر برادری اس وقت بھی خیبر سے کراچی تک یکجا ہے،

تاجروں نے مشکل حالات میں اپنی قومی ذمہ داری پوری کی ہے،

اس مشکل حالات میں بھی حکمران قومی پالیسی وضع نہیں کر سکے،

چین کی مثالیں تو دی جاتی ہیں لیکن ہماری حکومت نے چین کی مثال پر عملدرآمد نہیں کیا،

لاک ڈاؤن کو سوا مہینہ ہوچکا ہے لیکن ابھی تک صوبے اور وفاق لاک ڈاؤن پر ایک پیج پر نہیں ہیں،

وزیر اعظم کے لاک ڈاؤن کے نقصانات بتانے کے چوبیس گھنٹے کے اندر تمام صوبوں نے ڈاؤن کا اعلان کر دیا،

وزیر اعظم لاک ڈائون میں نرمی کی بات کرتے ہیں لیکن سندھ میں لاک ڈائون مزید سخت کر دیا گیا،

سمارٹ لاک ڈائون کے نام پر ملک بھر کی مارکیٹس بند کر دی گئیں،

سندھ اور بلوچستان حکومت نے تاجروں نے مذاکرات کیے لیکن پنجاب اور کے پی کے وزیر اعلیٰ کے پاس ملاقات کا وقت نہیں ہے،

وزیر اعظم چندہ تو اکٹھا کر رہے ہیں لیکن معیشت کے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا وقت نہیں ہے،

پشاور اور سندھ میں تاجر رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار کیا گیا،

اس وقت میں زخیرہ اندوزی کے اندوزی کا آرڈیننس ملک کو مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی طرف ایک قدم ہے،

رمضان کے موقع پر سحر و افطار کی تیاری کیلئے انتظامات کیے جاتے ہیں،

ہمارا مطالبہ ہے مخصوص اوقات کے دوران رمضان المبارک کے دوران تمام کاروباروں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے،

حکومت پارلیمنٹ، اور تاجروں کو اعتماد میں لیکر نیشنل ایکشن پلان تشکیل دے،

حکومت چاروں صوبوں کے ساتھ ملکر واضح پالیسی کا اعلان کرے،

پاکستان کے تمام کاروباروں کو رمضان المبارک کے دوران کھولنے کی اجازت دی جائے،

حکومت معیشت کی بحالی اور بچانے کیلئے تاجروں سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے،

وزیر اعظم عمران خان مشکل حالات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کریں،

تاجر ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنا چاہتے حکومت بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے،

About The Author