اسلام آباد
پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور پی پی پی کور کمیٹی کے رکن سینیٹر تاج حیدر نے ایک مشترکہ بیان میں سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اس طرح سے بی آئی ایس پی کے فنڈ کو احساس پروگرام کے نام سے صرف دو نجی بینکوں کے ذریعے تقسیم کیا جا رہا ہے اس سے ملک میں کورونا وائرس کے خطرات شدید تر ہوگئے ہیں
اور موجودہ حکومت عوام کو رقم کے بدلے عوام کی جان سے کھیل رہی ہے۔ دونوں لیڈران نے کہا کہ پہلے حکومت نے تمام ہوائی اڈوں اور تفتان بارڈر سے عوام کو ملک کے اندر آنے دیا
اور نہ ان کی چیکنگ کی گئی اور نا انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا۔ جس کی وجہ سے آج پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
نثار احمد کھوڑو اور تاج حیدر نے کہا کہ عوام نے رقم کی تقسیم کے لئے صرف دو نجی بینکوں کا استعمال متعدد سوالات اٹھاتا ہے۔
کسی سرکاری بینک کو رقم کی تقسیم میں نہیں شامل کیا گیا اور جو دو بینک منتخب کئے گئے ہیں ان کی برانچیں زیادہ نہیں اور نتیجے کے طور پر رقوم کی وصولی کے لئے عوام کا جم غفیر جمع ہو جاتا ہے
اور کورونا کے پھیلنے کا باعث بن رہا ہے۔ دونوں لیڈران نے کہا کہ اس طرح سے جان بوجھ کر لاک ڈاﺅن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ ہی اس بیماری سے پاکستانی عوام کو بچا سکتا ہے
اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور تمام طبی ماہرین سماجی فاصلے اور لاک ڈاﺅ ن پر زور دے رہے ہیں
لیکن موجودہ حکومت عوام میں کورونا کی وباءپھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،