نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا سے 9ہزار216افراد متاثر،192 جاں بحق

اب تک 2066 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بیرون ممالک سے 34 اور لوکل ٹرانسمیشن کے 66 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 192افراد جاں بحق اور 9216متاثر ہوئے ہیں جب کہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران16افراد جاں بحق ہوئے 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ4195 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں2764، خیبرپختونخوا1276، بلوچستان465، گلگت بلتستان281، اسلام آباد185 اور آزادکشمیرمیں50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 74 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں61، پنجاب45، بلوچستان6،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

اب تک 2066 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بیرون ممالک سے 34 اور لوکل ٹرانسمیشن کے 66 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار 873 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس وقت پاکستان کے 590 اسپتالوں میں 2 ہزار 216 مریض زیرعلاج ہیں۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آلات بنانے والے یونٹس، شیشہ بنانے والی صنعتیں، سیمنٹ اور کیمیکل پلانٹس، مائنز اور منرل یونٹس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامز، کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں کھلیں گی ، تمام صنعتوں اور کاروبار کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

About The Author