امریکا کا بھارت کو ہارپون میزائلز، ٹارپیڈوز کی فروخت کے معاملے پر پاکستان نے بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے
ترجمان دفتر خارجہ کہتی ہیں کہ میزائلوں کی فروخت، تکنیکی تعاون کی فراہمی کورونا وبا کیخلاف جنگ کے تناظر میں پریشان کن ہے،ب
بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا،
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی مرتبہ عالمی برادری کو بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کر چکا ہے بھارت کو میزائلز کی فراہمی جنوبی ایشیاء کی سلامتی کی ابتر صورتحال مزید خراب کر سکتی ہے،
ترجمان نے کہا کہ امریکا، بھارت کو 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے 10 ہارپون میزائلز، 19 ٹارپیڈوز فروخت کر رہا ہے۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند