نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی ادارہ صحت کا امریکی صدر کے فیصلے پر افسوس کا اظہار

عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

عالمی ادارہ صحت کا امریکی صدر کے فیصلے پر افسوس کا اظہار

امریکا نے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روک دیئے۔۔

عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کہتے ہیں یہ وقت متحد ہونے کا ہے۔۔

چین نے کہا کہ امریکی فیصلہ دنیا کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کردی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر چین نوازی کا الزام دھر دیا۔۔

اپنے دعوے میں انہوں ںے کہا کہ امریکا ڈبلیو ایچ او کو سالانہ چار سو سے پانچ سو ملین ڈالر دیتا ہے ، چین صرف چالیس ملین ڈالر دے رہا ہے،

چین نے امریکہ سے عالمی ادارہ صحت سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔۔۔

چینی ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ پوری دنیا کے ممالک کو مزید مشکل حالات میں ڈال سکتا ہے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ یہ وقت اس وبا کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے متحد ہونے کا ہے،

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف بول پڑے، کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں صحت کے اس بحران کے دوران عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنا خطرناک ہے۔۔

About The Author