نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: ڈی جی ہیلتھ سندھ کی رپورٹ میں اہم انکشافات

سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے 50 سال سے کم عمر کے 64 فیصد افراد متاثر ہوئے ہیں

کورونا وائرس سے متعلق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔۔ سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے 50 سال سے کم عمر کے 64 فیصد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔۔

ضلع شرقی 205 کیسز کے ساتھ متاثرہ اضلاع میں پہلے نمبر موجود ہے۔ 191 کیسز کے ساتھ ضلع جنوبی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔۔ ضلع وسطی میں بھی کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔۔

کورونا وائرس سے متعلق ڈی جی ہیلتھ سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔۔۔
26 فروری سے اب تک سندھ میں کورونا سے متاثر ہونے والے 64 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے کم ہیں۔۔
1 سے 9 سال کے 68 بچے ، 10 سے 19 سال کے 103 بچے ، 20 سے 29 سال کے 269 نوجوان جبکہ 30 سے 39 سال کے 267 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔

40 سے 49 سال کے 191 افراد ، 50 سے 59 سال کے 164 ، 60 سے 69 سال کے 135 افراد جبکہ 70 سال سے زائد عمر کے 129 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔۔

کراچی میں ضلعی سطح پر سب سے زیادہ متاثر ضلع شرقی ہے۔۔ جہاں 205 کیسز سامنے آئے ہیں۔ 191 کیسز ضلع جنوبی جبکہ 157 ضلع وسطی میں سامنے آئے ہیں۔ دیگر اضلاع بھی تیزی سے کورونا کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔۔

ٹاؤن کی سطح پر صدر ٹاؤن 166 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ گلشن 155 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ناظم آباد ٹاؤن میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 85 ہوگئی ہے۔ کورونا سے کم متاثرہ علاقے بھی اب مثبت کیسز کی زد میں آچکے۔ ہیں۔ ملیر میں 49، جمشید ٹاؤن میں 46 اور اورنگی میں 39 کیسز سامنے آچکے ہیں۔۔۔

About The Author