نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ارمینا خان اور شنیرا اکرم کے درمیان چھپکلی پر تکرار کیوں ہوئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایک ایسا انسان جس کی ناک لال ہے اور وہ سر پر وِگ پہنتا ہے وہ کسی بھی فرد کے لیے ایک خوف ہو سکتا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اور  اداکارہ ارمینا خان کے درمیان چھپکلی پر تکرار ہو گئی۔

اداکارہ ارمینا خان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ایک چھپکلی کی تصویر بھی لگائی۔

ارمینا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘میں نہیں چاہتی تھی کہ میرا اس سے واسطہ پڑے’۔

Shaniera Akram @iamShaniera

I don’t get it, Pakistanis have lived through terrorism, wide spread disease, horrific natural disasters, political unrest, famine and poverty. Yet you see one little Gecko and completely lose your shit! https://twitter.com/armeenark/status/1249330543306645505 

339 people are talking about this

اداکارہ ارمینا کی ٹوئٹ پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے یہ سمجھ نہیں آتا، پاکستانی دہشت گردی، وبائی امراض، خوفناک قدرتی آفات، سیاسی بدامنی، قحط اور غربت جیسی صورتحال سے گزر چکے ہیں اور پھر  بھی ایک چھوٹی سی چھپکلی سے اتنا ڈرتے ہیں’۔

Shaniera Akram @iamShaniera

Guys, Geckos 🦎 are innocent lizards. They watch over us, eat our dengue mosquitoes and make malaria their dinner. Don’t hate them, they are our friends. Trust me, I’m from Australia, when there is a creature you have to worry about I will tell you

350 people are talking about this

شنیرا اکرم نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ‘چھپکلی بے حد معصوم ہوتی ہے، یہ ہماری نگرانی کرتی ہے، ہمارے ارد گرد کے ڈینگی مچھروں اور ملیریا (مچھر) کو کھانے کے طور پر کھاتی ہے، ان سے نفرت نہیں کریں’۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘یہ ہمارے دوست ہیں، مجھ پر بھروسہ کریں میں آسٹریلیا سے ہوں، جب کوئی ایسی مخلوق ہوگی جس پر آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہو گی تو وہ میں بتاؤں گی’۔

Armeena Khan 🦋 @ArmeenaRK

Look guys, all the ones having a go at me for the Gecko tweet understand this “Phobias” are REAL & NO-ONE has the right to gaslight, patronise or bash you for having them. One person’s red nose and a wig could be another persons fear, ask any COULROPHOBE. Peace.

17 people are talking about this

بعد ازاں اداکارہ ارمینا خان کی جانب سے شنیرا اکرم کے جواب میں ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘تمام وہ لوگ جو میری چھپکلی والی ٹوئٹ پر کمنٹس کر رہے ہیں انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ‘خوف’ ایک حقیقت ہے اس پر کسی بھی شخص کو تنقید کرنے کا حق نہیں ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایک ایسا انسان جس کی ناک لال ہے اور وہ سر پر وِگ پہنتا ہے وہ کسی بھی فرد کے لیے ایک خوف ہو سکتا ہے، یہ آپ ان سے پوچھیں جو جوکروں سے خوف زدہ ہوتے ہیں’۔

ارمینا نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں امن کا پیغام دیتے ہو  نرم دل بننے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

About The Author