نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عوام کی معاشی مشکلات حل کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں،وزیراعظم

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں

عوام کی معاشی مشکلات حل کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، کوروناسےنمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت اقدامات کررہی ہے، کورونا وائرس کی صورتحال کا مل کر مقابلہ کریں گے، ملک میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں،

بھارت اور بنگلہ دیش کی صورتحال پاکستان میں ملتی جلتی ہے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، دنیا بھرمیں حفاظتی سامان اور ٹیسٹنگ کٹس کی ضرورت ہے،
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ دباوَ طبی عملے پر ہوگا،

خوش آئند بات یہ ہے کہ بلوچستا ن میں کورونا کا کوئی مریض آئی سی یو میں نہیں، اپریل کے آخر تک اسپتالوں پر دباوَ بڑھ جائے گا،ہرصوبے کواپنی صورتحال دیکھ کر تیاری کرنا پڑےگی،

غربت کےباعث بلوچستان زیادہ متاثرہوگا،بلوچستان میں زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے،
پوری دنیا میں وینٹی لیٹرز کی طلب بڑھی ہوئی ہے، کورونا کےخلاف صوبائی اور وفاقی حکومت رابطے میں ہیں،کورونا کےخلاف ہم اکیلے نہیں لڑسکتے،

About The Author