ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق اور 4072 متاثر

اب تک کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 2030، سندھ 986 اور خیبرپختونخوا میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 58 افراد جاں بحق اور 4072 متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 208 سے  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اب تک کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 2030، سندھ 986 اور خیبرپختونخوا میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں 206 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 92 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 19 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے 467 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس  سے سندھ میں 18، پنجاب16، خیبرپختونخوا 18، اسلام آباد1، بلوچستان 2 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 59  فیصد مریض بیرون ملک سے آئے ہیں اور 41 فیصد مقامی ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 3076 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔  پاکستان میں کورونا کے 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں 462 اسپتالوں میں آئی سولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں 7295 بیڈز موجود ہیں۔ اس وقت تک 328 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 16737 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق آٹھ ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

About The Author