نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: دنیامیں 13 لاکھ سے زائد متاثر ،74697 افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا سے مزید چار سو انتالیس افراد جاں بحق ہوگئے اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

دنیا کے 209 ممالک میں کورونا وائرس کے سبب چوہتر ہزارچھ سو ستانوے افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ13 لاکھ 46 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ 23 گھنٹوں کے دوران مزید بارہ  سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے اور کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں مجموعی طور پر ساڑھے دس ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید چار سو انتالیس افراد جاں بحق ہوگئے اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ اکاون ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھ سو چھتیس افراد چل بسے ہیں اورمرنے والوں کی مجموعی تعداد ساڑھے سولہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔

اسپین میں اٹلی سے بھی زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ایک روز میں مزید سات سوسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مجموعی ہلاکتیں تیرہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اسپین میں ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں۔ 

فرانس میں مزید آٹھ  سو تینتیس افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مجموعی طور پر 8,911 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا سے مزید چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد اڑتیس ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد دو ہزارچھ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ریاض سمیت سعودی عرب کے دیگرشہروں میں کرفیو کا دورانیہ چوبیس گھنٹوں تک بڑھادیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

دنیا بھر میں دو لاکھ اٹھتہر ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین میں سب سے زیادہ ستتر ہزار افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اسپین میں چالیس اور جرمنی میں اٹھائیس ہزار سے زائد افراد کو صحت یاب ہونے پر مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

About The Author