نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار سے بڑھ گئی، 50جاں بحق

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 15، پنجاب15، خیبرپختونخوا16، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3277 ہو گئی ہے جب کہ50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اب تک کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت1493، سندھ 881 اور خیبرپختونخوا405 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مغربی صوبہ بلوچستان میں191 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں82 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین اعدادو شمار کے  مطابق گلگت بلتستان میں210 اور آزاد کشمیر میں 15 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے 257 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

موذی کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 15، پنجاب15، خیبرپختونخوا16، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینٖڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے61 فیصد مریض بیرون ملک سے آئے اور39 فیصد مقامی ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں 462 اسپتالوں میں آئی سولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں 7295 بیڈز موجود ہیں۔ اس وقت تک 323 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں17879 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سنٹر کے مطابق آٹھ ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

About The Author