سعودی عرب کے تین دیگر شہروں میں بھی کرفیو نافذ کر دیا گیا ، دمام، طائف اور قطیف پر کرفیو کا اطلاق ہو گا ۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سے پہلے مکہ اور مدینہ میں کرفیو کا دورانیہ 24 گھنٹے کر دیا گیا تھا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شہری صرف راشن اور ادویات کی خریداری کے لیے گھر سے نکل سکیں گے، انتہائی ضروری حالات میں ورکرز کو کام پر جانے کی اجازت ہو گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اکیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
آج صبح جمع کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اٹھارہ سو سے زائد ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شہری صرف راشن اور ادویات کی خریداری کے لیے گھروں سے نکل سکیں گے۔
اس سے قبل مکہ اور مدینہ میں سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو لگایا گیا تھا۔
مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لئے 24 گھنٹے کرفیو لگا دیا گیا
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب