مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: جرمنی نے ڈرائیو ان سنیما کی سہولت مہیا کردی، لوگ گاڑی میں ہی بیٹھ کر فلم انجوائے کریں گے

ڈرائیو اِن سنیما میں فلم دیکھنے کیلئے صرف 2 افراد کی اجازت ہے جس میں بچے شامل نہیں ہیں۔

ایسین (ساوتھ ایشین وائر ) کورونا وائرس کے باعث دنیا میں لاک ڈاون سے لوگ گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ بوریت کا شکار ہونیکے ساتھ ساتھ ڈپریشن کا شکار ہورہے ہیں۔

اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جرمنی نے ڈرائیو ان سنیما کی سہولت فراہم کی ہے۔

شہر ایسین میں شہریوں کیلئے ڈرائیو اِن سنیما ایک جگہ بنایا گیا ہے یعنی ایک بڑی اسکرین لگائی گئی ہے۔

جس میں فلم دیکھنے کیلئے آنے والے تمام افراد گاڑی میں آئیں گے اور گاڑی میں ہی بیٹھ کر فلم انجوائے کریں گے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابقڈرائیور اِن سنیما کے تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جارہے ہیں تاکہ کسی کو بھی ٹکٹس کی پریشانی نہ ہو۔

ڈرائیو اِن سنیما میں فلم دیکھنے کیلئے صرف 2 افراد کی اجازت ہے جس میں بچے شامل نہیں ہیں۔

القمرآن لائن کے مطابق ڈرائیو سنیما میں آنے والے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ یہ وہ واحد چیز ہے جو اس وقت کرسکتے ہیں۔

%d bloggers like this: