بلاول بھٹو زرداری نے نامور صحافیوں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دینے اور نشانہ بنانے کی مہم کی مذمت کی ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صحافیوں کو گالیان دینے کے ٹرینڈز حکومت کے ناقدین کو خاموش کرانے کیلئے ایک اور حملہ ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ گالیاں دے کر صحافیوں کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ یا تو وہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہیں، حکومت اور تحریک انصاف مخالف آوازوں کی ٹرولنگ کے بجائے کورونا پر توجہ دیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اتنی محنت کورونا پر بیداری کیلئے کی جائے تو وقت اور وسائل کا درست استعمال ہوگا،ان غیر معمولی حالات میں ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بدترین چیلینج سے نمٹنے کیلئے ہمیں یکجا ہونے کی ضرورت ہے، ہم اس نازک موڑ پر فروعی سیاست اور سیاسی الزام تراشی کے متحمل نہیں ہو سکتے،۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری نظام میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے، انسانی تاریخ کے اس بدترین بحران میں میڈیا نے دنیا بھر میں حکومتوں کو ان کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا ہے۔ جو سمجھتے ہیں کہ دھونس سے میڈیا کو دبایا جا سکتا ہے انہیں تاریخ یاد رکھنی چاہئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا یاد رکھیں کہ پاکستان کے صحافیوں کی ناانصافی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی ایک لمبی تاریخ ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ