نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جامپور:دوران مزدوری اپنے دونوں ہاتھ گنوانے ولا غریب یار محمد حکومتی امداد کا منتظر

یار محمد جو کچھ عرصہ پہلے اپنی آبائی گاؤں مڈ رندان سے کراچی مزدوری کی غرض سے گیا تھا۔ اپنے بچوں کے لیے روزی روٹی ڈھونڈے ہوئے اپنے دونوں بازوں گنوا بیٹھا۔

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور کی تحصیل جامپورکا غریب مزدور یار محمد جو کچھ عرصہ پہلے اپنی آبائی گاؤں مڈ رندان سے کراچی مزدوری کی غرض سے گیا تھا۔ اپنے بچوں کے لیے روزی روٹی ڈھونڈے ہوئے اپنے دونوں بازوں گنوا بیٹھا۔ یار محمد نے بتایا کہ وہ چھت بھرائی کے لیے مکان کی دوسری منزل پر موجود تھاکہ کے الیکٹرک کی مین تاروں سے اسکو کرنٹ لگنے سے یہ دوسری منزل سے زمین پر آگرا۔
دودن بعد معلوم ہوا کہ اسکی دونوں بازو اس حادثہ میں کٹ چکی تھی۔ کراچی کے الیکٹرک والوں کی نااہلی کیوجہ سے اس غریب مزدور کی دونوں بازو کٹ گئے اور کے الیکٹرک کیطرف سے اس کو کسی کی مدد بھی نہ دی گئی۔ اب پہلے سے فاقوں پر مجبور زندگی گزارنے والا اب دونوں بازو سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا کسی مسیحا کا منتظر ہے۔

یار محمد رند کا کہنا ہے کہ اسکی حکومت وقت سے پر زور اپیل ہے کہ اسکی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو فاقوں کی زندگی سے بچا سکے۔اور مخیر حضرات سے بھی اپیل ہے اس نمبر پر 03351890511رابطہ کرکے یار محمد کی دل کھول کر مدد کریں۔ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈی سی راجن پور اے سی جامپور سے بھر پور اپیل ہے کہ اس غریب کی مدد کی جائے۔

About The Author