لاہور: کورونا وباء کی صورتحال پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستانن مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے کہ
لاک ڈاون ہوگا یانہیں ؟ حکومتی حکمتِ عملی واضع کی جائے، وزیراعظم کے قوم سے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھا دیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں، قوم کو شک میں ڈالنا،
انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے، کورونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کے لئے فوری پارلیمانی مونٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے،
کورونا پہ پارلیمانی صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک پہ فی الفور اجلاس بلایا جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ