حاجی پورشریف
یونین کونسل حاجی پور شریف میں سابقہ دور حکومت میں یوٹیلیٹی سٹور کی سہولت میسر تھی مگر مبینہ طور پر اب اسے فاضل پور کے یوٹیلیٹی سٹور میں ضم کر دیاگیا ہے
اس سلسلے میں اہلیان حاجی پورشریف و گردونواح کی درجنوں ویلیج ،نیبر ہڈ کونسلز،قصبوں،دیہاتوں اور مواضعات کے،
عوامی،سماجی،مذہبی،صحافتی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب، یوٹیلیٹی سٹور کی متعلقہ انتظامیہ، کمشنرڈی جی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے
ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں خاص طور پر کرونا وائرس بحران کے حوالے سے اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی ،
کنٹرول ریٹ پر دستیابی اور غربت کے خاتمے، سفید پوش اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے شہریوں کی مددومعاونت کےلیئے فوری طور پر سرکاری جگہ پر یوٹیلیٹی سٹور کے قیام کا مطالبہ کیا ہے
یااس میں اگر کچھ مسائل ہیں توفوری طور پر اشیائے خوردونوش کی وافر اور مناسب قیمت پر فراہمی کے لیئے سرکاری سیل پوائنٹ مقرر کیا جائے
کیونکہ چند دنوں کے لاک ڈاؤن کے سبب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے سبب غریب عوام شدید پریشانی و دشواری کا شکار ہیں
تاکہ غربت و پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے اور غریب و مجبور عوام بہتر انداز میں اپنی گزر بسر کرسکیں اور اپنی زندگی بغیر کسی محتاجی کے بہتر طور پر گزار سکیں۔
حاجی پورشریف
مرکز خرید گندم کے قیام کا مطالبہ ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف اور اسکی حدود میں درجنوں ویلج ،
نیبر ہڈ کونسلز،مواضعات،قصبوں اور دیہاتوں کے کسانوں، کاشتکاروں اور زمینداروں نے متعلقہ حکام وزیر اعلیٰ،
گورنر،چیف سیکریٹری، صوبائی وزیر و سیکریٹری خوراک پنجاب،کمشنر ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر راجن پور اور محکمہ خوراک کے ضلعی افسران سے مرکز خرید گندم ٹاؤن کمیٹی
حاجی پورشریف میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی یہاں کےعوامی نمائندے اور سماجی شخصیات،
ممبر پنجاب اسمبلی سردار فاروق امان اللّٰہ دریشک،سابق ڈی جی آئی بی سردار اختر حسن خان گورچانی بھی متعلقہ اعلی حکام سے ملاقاتیں،
گزارشات و مطالبات بھی کر چکے ہیں تاکہ یہاں غریب کسانوں ، کاشتکاروں کو گھر کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوں
اور کرونا وائرس بحران کے سبب مزید پریشانی کا بھی شکار نہ ہواورمزید اضافی اخراجات و مالی نقصان سے بچ سکیں۔
روجھان
برقی صارفین کے لیے اہم ضروری انفارمیشن ۔
بحکم ایس ڈی او، میپکو (واپڈا)
روجھان
ہرگاہ جملہ بجلی صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے رواں ماہ کے بجلی کے واجبات جمع کروانے کے لیے کرونا وائرس کے خدشات کے تحت ڈاکخانہ روجھان و جملہ بنکوں کی
برانچز میں کثیر الہجوم افراد وجہ اور کرونا وائرس کے خطرات کے تحت احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر اور کچھ دیگر نامساعد حالات کے پیش نظر برقی صارفین کو بجلی کے
بلز جمع ہونے میں مشکلات اور دشواری کا سامنا ہے اس دشواری کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ڈی او واپڈا روجھان نے عوام کو پریشانی سے بچنے کے لیے
اور اس موجودہ نامساعد حالات کے تناظر میں بجلی صارفین کو بجلی کے بلز جمع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے بجلی صارفین اس مندرجہ ذیل نمبر 03367723473 پر رابطہ کر کے
رضا کارانہ طور پر بجلی کے رواں ماہ کے بلز جمع کروا سکتے ہیں ۔
منجانب انچارچ میپکو سب آفس روجھان ۔
روجھان
نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کا اہم اجلاس اس مشکل گھڑی میں حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہار ۔
اجلاس میں فیصلہ نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کا اہم اجلاس زیر صدرات نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے سرپرست اعلی ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری میں ہوا
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال سماوی آفت کرونا وائرس کے خدشات و خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے
اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے کیئے گئے انتظامات و اقدامات کے تناظر میں نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان نے حکومت پنجاب کے وسیع تر قومی مفاد کو مدںظر رکھتے ہوئے
حکومت پنجاب کے فیصلے کو سراہا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم قوم پر اس مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان (حکومت پنجاب) کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں
اور اس مشکل گھڑی میں ہم ضلعی حکومت کے موثر اقدامات کے سلسلے میں عوامی خدمات کے لیے پیش کرتے ہیں
اور ہم اس سلسلے میں اپنے اداروں کی خدمات سرانجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اور اپنی خدمات بھی ان اداروں کے سپرد کرتے ہیں ہم ہر لمحہ حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت کے ساتھ ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا
اجلاس میں پنجاب حکومت، ضلعی حکومت ڈی سی راجن پور، ڈی پی او راجن پور، کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور محمکہ صحت، ڈاکٹرز پاک فوج،
پاک رینجرز، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس، پنجاب پولیس، بی ایم پی، صحافی برادری، سوشل میڈیا کے ورکرز سماجی ادارے و جملہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے جملہ ادراوں کو سلام پیش کیا گیا
اس موقع پر صدر نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان نوراحمد راہی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس سماوی موذی مرض سے بچاؤ کے لیے حکومت کی طرف سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر
پر عمل پیرا ہو کر کرونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں اور ہم اس مشکل گھڑی میں حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دینے کا عزم کا، اظہار کیا
اس موقع پر اجلاس میری جملہ عہدیداران اور ارکان پریس کلب روجھان سرپرست اعلی ڈاکٹر مشتاق مزاری، صدر نوراحمد راہی ۔سنیئر نائب صدر محمد عمران ملک
، سنیئر نائب صدر محمد علی عامر گورچانی ۔ جنرل سیکرٹری محمد علی انجم ڈوگرز، مزمل نور راجپوت اے ڈی امجد مزاری سچ ٹائم، عدنان راجپوت روزنامہ آفتاب آفس سیکرٹری ۔ ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل و سیکرٹری اطلاعات و نشریات نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان و دیگر نے اجلاس میری شرکت کی اجلاس کے اختتام پر عالم انسانیت اور عالم اسلام کو کرونا وائرس سے اللہ پاک سے اپنی حفاظت اور پناہ میری رکھنے کی دعا کی گئی اور خاص، طور پر ہمارے ملک پاکستان کو اس سماوی آفت، سے محفوظ رکھنے کی دعا مانگی گئی 🤲🤲🤲🤲
روجھان
راجن پور
فون نمبر :۔0604920222
ای میل:۔diorajanpur@gmail.com
راجن پور
راجن پور 30مارچ2020( )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ بینکاری سہولیات کے لیے آنے والے کھاتہ داروں کے درمیان مناسب فاصلہ یقینی بنایا جائے۔
بینکوں میں آنے والے لوگوں کو کورونا سے بچاوبارے مکمل آگاہی کے لیے پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کئے جائیں۔ یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی نے بینک منیجر کو دورہ کے دوران کیں۔
بعد ازاں انہوں نے الہ آباد چوک،گبول مارکیٹ اور بس اسٹینڈ چوک پر آٹا کے سیل پوائنٹس کا وزٹ کیا۔ جہاں پر انہوں نے آٹے کی فراہمی اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ
نرخوں کے مطابق فروخت کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے
اور 80 سے زائدمختلف مقامات پر آٹے کی فروخت کے پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے گبول مارکیٹ کریانہ کی دکانوں کا بھی دورہ کیا
اور اشیائے خوردونوش کے ریٹ چیک کیے۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور میں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس وبا سے محفوظ رکھے۔
راجن پور
راجن پور30مارچ2020( )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور کے مطابق ضلع راجن پور میں9 مرکز خریداری گندم قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ضلع ہذا میں 5 اپریل سے باردانہ کے اجرا کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ گورنمنٹ کی طرف سے ضلع ہذا کا180697 میٹرک ٹن ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
تمام مراکز خرید گندم پر باردانہ موجود ہے اور تمام کاشتکاران کو باردانہ کی شفا ف فراہمی اور گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جائے گا ۔
گورنمنٹ کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت 14 سو روپے فی من مقرر کی گئی ہے اور ساتھ ہی 9 روپے فی بوری ڈیلوری چارجز بھی مقرر کئے گئے ہیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کے مالی استحکام کے لیے رواں سال 158 ارب روپے کی مالیت کی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید معلومات کے لیے تمام مرکز خرید گندم پر معلوماتی بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔ خریداری کو آسان بنانے کے لئے گرداوری کی شرط ختم کردی گئی ہے
اور کاشتکار کو 500سے1000بوری تک یکمشت بلارکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
پنجاب بھر میں کسی بھی بینک برانچ سے رقم کی آسان اور فوری وصولی اور کمپیوٹرائزڈسسٹم کے ذریعے کسانوں کی رجسٹریشن اور سٹیزن فیڈ بیک کے ذریعے شکایات کا ازالہ کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید برآں صرف تجدیدشدہ فوڈ گرین لائسنس والے حضرات گندم خرید کر سکیں گے ۔
ضلع ہذا سے باہر گندم خرید کر لے جانے پر پابندی ہوگی اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام کاشتکاران سے گزارش کی جاتی ہے کہ مرکز خرید گندم پر رش نہ کریںاور کورونا وائرس کے حوالے سے گورنمنٹ کی ہدایات پر من و عن عمل کریں ۔
تاہم محکمہ خوراک کی طرف سے کاشتکار ان کی حفاظت کے لیے تمام مراکز خرید گندم پر
پانی اور صابن سے ہاتھ دھونے کے لئے انتظامات کر دیے گئے ہیں۔
راجن پور
راجن پور30مارچ2020( )حکومت پنجاب کی جانب سے قومی مفاد اور عوامی صحت عامہ کے پیش نظر صوبہ بھر کے بازار ، شاپنگ مال، نجی اور سرکاری ادارے ،
پبلک ٹرانسپورٹ ، ریسٹورنٹس اورپارکس 7اپریل صبح 9بجے تک مکمل طور پر بند رہیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی خصوصی ہدایت پر عوام بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں ۔
کریانہ سٹور، پھل اور سبزی کی دوکانیں، منڈیاں ، بیکریاں، میڈیکل سٹور ، ادویات اور اشیائے خوردونوش بنانے اور سپلائی کرنے والی فیکٹریاں اور کارخانے طبی آلات
اور ضروری ساز و سامان تیار کرنے والی فیکٹریاں سرکاری حکم کے مطابق کھلی رہیں گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے ضلع بھر کے
ڈرگ انسپکٹرز ، فوڈ انسپکٹرز اور ہیلتھ انسپکٹرز کو مکمل طور پر لاک ڈاون اور دفعہ 144کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188کے تحت سخت قانونی کاروائی کرنے کے
احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ انسپکشن ٹیم کے انچارج ڈسٹرکٹ فوڈ اینڈ ہیلتھ انسپکٹر محمد اکرم وسیم نے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں اپنی ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران حکومت
اور عوام کورونا وائرس کی مکمل روک تھام اور لاک ڈاون کے تحت حفاظتی تدابیر” دائرہ بناﺅ کرونا سے بچاﺅ“ اپنانے کی خصوصی اپیل کی
اور آٹا سٹال، مبارک فلور ملز ، چینی ،آئل گھی، دودھ ، پھل اور سبزیاں ، گوشت اور دیگر اشیائے
خوردونوش بارے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کو یقینی بنانے کی موقع
پر ہی ہدایات جاری کیں۔ عدم تعمیل کی صورت میں سخت کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون