دنیا بھر میں متعدد ممالک جان لیوا وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر کورونا سے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں کچھ نہیں ہوگا ، ایسا نہیں ہے۔
لوگوں کو چاہیے کہ گھروں پر رہیں۔ ایسا نہ کرنے کے باعث وہ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
جسٹن ٹروڈو نے مزید لکھا کہ گھروں سے باہر رہنے والے افراد اپنے بوڑھے رشتے داروں سمیت کئی افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا سبب بنیں گے۔
دوسری طرف برطانوی وزیراعظم نے ملک میں نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورسن جانس نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قومی ایمرجنسی کی صورت حال ہے، شہری گھر پر رہیں، ہم سب مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس