مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں کاروباری سرگرمیاں جلد دوبارہ بحال ہو جائیں گی

پندرہ روز بعد فیصلہ کریں گے کس شہر کو کاروبار کیلئے کھولنا ہے

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں کاروباری سرگرمیاں جلد دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔

15 روز بعد فیصلہ کریں گے کہ کس شہر کو کاروبار کیلئے کھولنا ہے۔

وائٹ ہاوس میں کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پرس بریفنگ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی اور زندگی جلد معمول پر آجائے گی۔

کورونا کے خلاف ویکسین کیلئے 8ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں زندگی کے ہر شعبے نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حصہ لیا ہے۔

ہماری معیشت بہت جلد مضبوطی کے ساتھ بحال ہوگی۔

ایشیائی کمیونٹی کی مکمل حفاظت کریں گے اور ہم مل کر صورتحال کا مقابلہ کررہے ہیں۔ پ

ریس بریفنگ میں محدود صحافیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

%d bloggers like this: