نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: اسلام آباد میں بھی تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور کیفیز کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا

نوٹیفیکیشن میں شہر بھر کی تمام دکانوں کو رات آٹھ بجے تک بند کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور کیفیز کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔

تاہم ریسٹورنٹس اور کیفے کو ہوم ڈیلیوری کی سروس جاری رکھنے کی اجازت ہوگی ۔

ضلعی انتظامیہ نے شہر میں تمام دکانوں پر سینیٹائزرز کی موجودگی لازم قرار دیدی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں شہر بھر کی تمام دکانوں کو رات آٹھ بجے تک بند کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ دکانوں میں کام کرنے والے اسٹاف کو ایک دوسرے سے دور رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ نے ہدیات کی ہے کہ شہر میں تمام دکانوں پر ہینڈ سینیٹائزرز کی موجودگی لازمی ہو گی ۔

دکان پر کام کرنے والا اسٹاف دستانے اور حفاظتی ماسک استعمال کرنے کا بھی پابند ہو گا ۔ اس کے ساتھ 7 سے زائد گاہکوں کو بیک وقت دُکان میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

About The Author