مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی شہر میں مکمل لاک ڈاؤن، دوسری طرف ریلوے اسٹیشن پر ہزاروں مسافروں کی موجودگی

اسٹیشن پر موجود مسافروں کے پاس نہ ہی ماسک ہیں اور نہ ہی سینیٹائیزر جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی اسکرینگ بھی نہیں کی جارہی

سندھ حکومت کی طرف سے کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے کراچی شہرکو مکمل لاک ڈاون کیا گیا ہے۔

لیکن دوسری جانب کینٹ اسٹیشن پر ہزاروں مسافروں کی موجودگی نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھادئے ۔

اسٹیشن پر موجود مسافروں کے پاس نہ ہی ماسک ہیں اور نہ ہی سینیٹائیزر جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی اسکرینگ بھی نہیں کی جارہی مسافر بے یارو مددگار ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔

شہر میں لاک ڈاون کے باعث مسافر اسٹیشن سے گھر بھی نہیں جاسکتے مسافروں کو کھانے پینے کے سامان کی بھی شدید قلت ہے۔

کینٹ اسٹیشن پر موجود مسافر حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

%d bloggers like this: