نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب: دو لاکھ 50 ہزار عمرہ زائرین کو وطن واپس بھیج دیا گیا

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود عمرہ زائرین کی واپسی مختلف اداروں کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے

سعودی عرب میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے موجودہ دو لاکھ 50 ہزار عمرہ زائرین کو ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

وزیر حج وعمرہ محمد بنتن نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود عمرہ زائرین کی واپسی مختلف اداروں کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام عمرہ کمپنیوں کے علاوہ وزارت کے متعلقہ شعبوں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں

جنہوں نے دن رات محنت کر کے عمرہ زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’عمرہ ویزوں کی معطلی کی وجہ سے تمام عمرہ کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں

مگر ہم ان کے نقصانات پورا کرنے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں‘۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث عمرہ ویزے معطل کردیے تھے۔

بعد ازاں انٹرنیشنل پروازوں کی معطلی کے دوران عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا تھا.

About The Author