نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر کے اعلان کے بعد سے پاکستانی مارکیٹس سے بھی ملیریا اور گٹھیا کے امراض کی دوائیں غائب

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایک فارما سیوٹیکل کمپنی میں ڈرگ انسپکٹرز نے ملیریا اور گٹھیا کی دواؤں کو سیل کر دیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے پاکستانی مارکیٹس سے بھی ملیریا اور گٹھیا کے امراض کی دوائیں غائب ہوگئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں نے فیس ماسک کی طرح مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے ادویات کا اسٹاک کر لیا ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایک فارما سیوٹیکل کمپنی میں ڈرگ انسپکٹرز نے ملیریا اور گٹھیا کی دواؤں کو سیل کر دیا ہے، شاید ایسا ضرورت پڑنے پر حکومت کے زیر انتظام اسے استعمال میں لانے کے لیے کیا گیا ہے

About The Author