نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوری لُنڈکےسیلابی ریلےسےبستی بکھوکے80سےزائدمکانات تباہ

موضع شیرودستی اورموضع کوچھہ کوکاری 250ایکڑمیں کھڑی گندم کی فصل تباہ

شادن لُنڈ

رودکوہی سوری لُنڈکےسیلابی ریلےسےبستی بکھوکے80سےزائدمکانات صفحہ ہستی سےمٹ گئےجبکہ موضع شیرودستی اورموضع کوچھہ کوکاری 250ایکڑمیں کھڑی گندم کی فصل تباہ

درجنوں جانور پانی کی موجوں کی نذر اسسٹنٹ کمشنراسدچانڈیہ ریوینیوعملہ اور پولیس کے ہمراہ رات بھرلوگوں کومحفوظ مکامات پرپہنچاتے رہے

بچوں،عورتوں کی چیخ وپکار سےقیامت صغری کامنظر تفصیلات کےمطابق گزشتہ شب کوہ سلیمان میں شدیدبارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں تغیانی آگئی سوری لُنڈ رودکوہی میں 3لاکھ کیوسک سےزائدپانی موضع کوچھہ کوکاری اورموضع شیرودستی میں تباہی مچا دی

جس سےبستی بکھو کے80سےزائدگھرصفحہ ہستی سےمٹ گئےاوردرجنوں جانور پانی میں بہہ کرہلاک جبکہ 250ایکڑسےزائدگندم کی کھڑی فصل تباہ ہوگئی

انتظامیہ کی بروقت ریسکیوٹیمیں پہنچ جانے سےعلاقہ انسانی جانی نقصان ونے سےمحفوظ رہا ممبرپنجاب اسمبلی سردار جاویداخترلُنڈ رات بھر امدادی کاموں نگرانی وجائزہ لیتےرہے

اسسٹنٹ کمشنراسدچانڈیہ اپنی ریونیو ٹیم اور تھانہ کالاپولیس کےہمراہ ساری رات لوگوں کو محفوظ مکام پرمنتقل کرتے رہے

ممبرپنجاب اسمبلی سردارجاویداخترلُنڈ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موضع کوچھہ کوکاری اورشیرودستی کو آفت زدہ قراردے کرہونے والے نقصانات کاجائزہ ازالہ کیاجائے

اورہونےوالےبے گھرلوگوں کوفوری طور گھرتعمیرکرکےدیےجائیں ۔

About The Author