نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مردان میں کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ یوسی کو لاک ڈاون کردیا

یونین کونسل منگا سے کسی کو باہر جانے یا اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مردان: تفصیلات کے مطابق  مردان میں کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ یوسی کو لاک ڈاون کردیا ہے

یونین کونسل منگا سے کسی کو باہر جانے یا اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ۔

مردان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے جاں بحق شخص کا تعلق یونین کونسل منگا سے تھا، متعلقہ شخص ایک ہفتہ پہلے عمرے سے آیا تھا

ڈی سی کا کہنا ہے یونین کونسل میں آنے جانے پر پابندی عوام کی بھلائی کے لئے لگائی گئی ہے۔

About The Author