کورونا سے نمٹنے کا مشن تیز ہو گیا، کورونا وائرس کو شکست دینے اور شہروں کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔
دوسری طرف سرکاری جامعات کو ہاسٹلز آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں مختلف مقامات پر ہینڈ واشر کیمپ لگا دیے گئےجبکہ کورونا ٹیلی میڈیسن اور ہیلپ لائن آج سے کام شروع کر دے گی۔
آئسولیشن وارڈ میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کو14 روز تک رکھا جائے گا جہاں انتظامیہ ایک دن میں تین مرتبہ جراثیم کش اسپرے یقینی بنائے گی، وارڈز میں ٹی وی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
کورونا کے مریضوں کا اسپتالوں کے بجائے گھروں میں چیک اپ کر نے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔
گورنر چودھری سرور کے مطابق کورونا ٹیلی میڈیسن اور ہیلپ لائن کے ذریعے آن لائن مریضوں کا فوری چیک اپ ہو گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب