تونسہ شریف(یسین خان )مسائل حل نہ کرنے پر تونسہ کے نوجوانوں کاحکومت کے خلاف انوکھا احتجاج ، پانچ نوجوانوں نےایک ساتھ ٹنڈ کرالی ۔
تفصیلا ت کے مطابق تونسہ کے پانچ نوجوانوں عبدالمجید ،غیور حسین ،جمشید ،محمد سلیم ،صفدر عباس نے مسائل حل نہ کرنے پر اپنے سروں پر استرے پھرواتے ہوئے ٹنڈ کرادی ۔
احتجاج کرنے کرنے والے نوجوانوں نے میڈیا کو بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 100دن کے اندر انقلابی اقدامات اٹھانے کا دعویٰ کیا تھا جس کی بنیاد پر ہم نے انہیں ووٹ دیئے اب جبکہ ایک سو دن تو کیا ایک سال گزرگیا ہے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہو گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے مزدور کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیاہے ۔
نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقوں میں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہسپتالوں میں دوائی نہیں ملتی۔
نوجوانوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار بھی تحصیل تونسہ کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے وہ صرف اپنے تعلق داروں اور دوستوں کو نواز رہے ہیں۔
نوجوانوں نے الزام عائد کیا کہ اقربا پروری کا دور دورہ ہے غریبوں کے مسائل حل ہونے کی بجائے روز بروز بڑھ رہے ہیں جس پر ہم نے احتجاجاً ٹنڈ کروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے علاقوں میں پینے کا پانی ،ہسپتالوں میں مفت علاج ،بے روزگاری جیسے مسائل پر فوری قابونہ پایا گیا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
نوجوانوں نے دعوی کیا کہ ہمارے ساتھ تونسہ کے ہزاروں نوجوان ٹنڈ کرائیں گے حتٰی کہ مسائل کے حل تک تونسہ کا ہر نوجوان حکومت کو ٹنڈشدہ نظر آئے گا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ تونسہ شہر سمیت دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے اقدام کریں ورنہ مسائل کے حل تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون