ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: پولیس نے کورونا کا علاج کرنے والے جعلی ڈاکٹر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا

مہنگے داموں ہنڈ سینیٹائزر اور ماسک فروخت کرنے والے چار افراد کو ڈیفنس اور کھارادرسے گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے

کراچی: ڈیفنس میں کورونا وائرس کے شرطیہ علاج اور دوائی موجود ہونےکا دعویٰ کرنے والے ڈینٹنسٹ کو پولیس نے شہریوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

دوسری طرف کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت اور طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کا مشورہ کیا دیا دونوں اشیاء نایاب ہوگئیں۔ طلب بڑھتے ہی منافع خور سرگرم ہوگئے۔

قیمتیں کئی گُنا بڑھ جانے کے باوجود بھی کراچی میں شہریوں کو ماسک اور سینیٹائزر نہیں مل رہے، دکاندار حضرات ہول سیل میں قیمتیں بڑھ جانے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔

میڈیکل اور جنرل اسٹورز مالکان کا مؤقف ہے کہ طلب اور رسد کا توازن بگڑنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،مہنگے داموں خرید کر سستا فروخت نہیں کرسکتے۔

About The Author