اسلام آباد : فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر ظفر مرزانے ڈریپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر علی کی ملی بھگت سے فیس ماسک سمگل کرائے۔
ایف آئی اے نے ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی شروع کردی ہے۔
ایف آئی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد سے 15 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دوسری طرف وزارت قومی صحت نے20ملین ماسک بیرون ملک اسمگل کرنےکاالزام مسترد کردیا ہے۔
وزارت قومی صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی صحت سےمتعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ اگر کوئی تحقیقات ہوتی ہیں تو کروالیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ