نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی ایک بار پھر غائب؛ عوام پریشان

یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی خریدنے کے نئے ٹینڈر بروقت نہ ہونے سے وئیر ہاؤس میں چینی کا سٹاک ختم ہو گیا ہے

لاہور: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی ناقص حکمت عملی سے چینی کا سٹاک ایک بار بھر ختم ہو گیا ہے اور عوام سستی چینی سے محروم ہوگئے ہیں۔

یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی خریدنے کے نئے ٹینڈر بروقت نہ ہونے سے وئیر ہاؤس میں چینی کا سٹاک ختم ہو گیا ہے۔

انکا یہ بھی کہنا ہے کہ وئیر ہاؤس میں چینی ختم ہونے کے باعث یوٹلٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ  کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی کی خریداری کے لئے نئے ٹینڈرز کھولنے میں دس روز لگ سکتے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹور کے منیجر کا کہنا تھا کہ شہر کے ساؤتھ سرکل میں موجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کا سٹاک بھی  ختم ہوگیا ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68روپے ہے۔

About The Author