نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وادی سندھ کا تاریخی قلعہ رنی کوٹ

محکمہ انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے قومی ورثے اور تاریخی قلعے کی بحالی کے لئے مسلسل کام جاری ہے۔

وادی سندھ کی قدیمی ثقافت اور تہذیب ہزاروں سال پر محیط ہے۔ سندھ دھرتی میں تاریخی مقامات خوبصورتی کے عکاس ہیں۔۔ جن میں سے ایک رنی کوٹ کا تاریخی قلعہ بھی ہے ۔

کھیرتھر کے پہاڑی سلسلے پر سندھ کا تاریخی رنی کوٹ قلعہ تعمیر کیا گیا۔ جس کی 32 کلو میٹر طویل دیوار، دیوارِ چین سے مشابہت رکھتی ہے۔

رنی کوٹ قلعے میں تین مزید قلعےمیریکوٹ،شیر گڑھ اور موھنکوٹ بھی موجود ہیں۔ محکمہ انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے قومی ورثے اور تاریخی قلعے کی بحالی کے لئے مسلسل کام جاری ہے۔

سندھ کے تاریخی رنی کوٹ قلعے کو دیکھنے کے لئے ملکی ہی نہیں غیر ملکی سیاح بھی یہاں آتے ہیں ۔

سندھ کے تاریخی رنی کوٹ قلعے کی مرمت راستوں سمیت سہولیات کی فراہمی پر اگر حکومت توجہ دے تو ایک جانب قومی ورثہ محفوظ ہوگا تو دوسری طرف سندھ میں سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔

رنی کوٹ قلعہ ایک طرف 32 کلومیٹر انسانی ہاتھوں سے بنائی گئی دیوار اور دوسری طرف قدرتی بلند چٹانوں سے گھرا ہوا ہے ۔

ہزاروں سال بعد بھی اب تک کوئی بھی اس راز سےپردہ نہیں اٹھا سکا کہ اس قلعے کو کس نے اور کیوں تعمیر کرایا تھا۔

About The Author