نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس: صدر مملکت عارف علوی نے مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیر بتادیں

صدر مملکت نے کہا کہ  نبی پاکﷺ نے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیربتاتے ہوئے کہا کہ اگر آپکو کھانسی بخار، دمہ یا زکام ہے تو گھرپر نماز پڑھیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ  نبی پاکﷺ نے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں، جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملانے، بغلگیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں جبکہ کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو جائیں، سنت اور نوافل گھر جا کر ادا کریں۔

About The Author