نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس: دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر

اطالوی فٹ بال لیگ میں رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کے کھلاڑی ، روگانی ،، میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے جہاں ہر طرح کی سرگرمیوں کو متاثر کیا ،، وہاں سب سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں،

اطالوی فٹ بال لیگ میں رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کے کھلاڑی ، روگانی ،، میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

امریکی باسکٹ بال لیگ نے کرونا کے خطرے کے پیش نظر تمام مقابلے ملتوی کر دئیے ہیں۔ دوسری طرف لیور پول کے کوچ نے ہاتھ بڑھانے والے شائقین کو کھری کھری سنادیں

دنیا بھر میں پھیلنے والا کورونا وائرس کھیل کے میدانوں تک پہنچ گیا

اطالوی فٹ بال لیگ میں رونالڈو کی ٹیم ،، یووینٹس کے کھلاڑی ،، روگانی ،، میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

روگانی اور رونالڈو نے ایک روز قبل ہی چیمپئنز لیگ کے میچ میں حصہ لیا تھا ، رونالڈو سمیت ٹیم کے

دیگر کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کروائے جانے کا امکان ہے

امریکی باسکٹ بال لیگ نے ایک کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق کے بعد تمام مقابلے ملتوی کر دیئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کرکٹرز کو دورہ سری لنکا میں تماشائیوں سے دور رہنےکی ہدایت کر دی۔

کرکٹرز کو ہاتھ ملانے، آٹو گراف دینے اور تماشائیوں کا موبائل لے کر سیلفی بنانے سے بھی روکا گیا ہے۔

چیمپینز لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف لیور پول کے میچ میں کوچ نے شائقین سے ہاتھ نہ ملایا۔

،،میچ کے دوران دونوں کوچز نے بھی ہاتھ نہیں ملائے بلکہ کہنی ٹکرا کر نیک خواہشات کا

اظہار کیا۔

اس سے پہلے اٹلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اٹالین سیریز اے کے میچ کے دوران

یووینٹس اور انٹرمیلان کا میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اسٹار فٹبالر رونالڈو تماشائی نہ ہوتے بھی فرضی طور پر مداحوں سے ہاتھ ملاتے رہے۔

About The Author