نون لیگ کا فارورڈ بلاک کھل کر سامنے آ گیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان مسلم لیگ(ن)اورپیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے۔
سابق ایم این چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے
مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کا وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیااراکین اسمبلی نے حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے ملکر کام جاری رکھیں گے۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلی سے گفتگو میں کہا ہم آپ کے ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے۔
اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ آپ کو ساتھ لے کرچلیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کو عزت و احترام دیں گے۔سابق حکمرانوں نے اس ملک کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔تحریک انصاف کی حکومت نے انتہائی مشکل وقت میں حکومت سنبھالی۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا ماضی کے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں۔تبدیلی آرہی ہے اور آکررہے گی۔عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
عثمان بزدار نے کہا آپ میرے لئے قابل احترام ہیں،آپ کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں نشاط احمد ڈاھا،غیاث الدین،چوہدری اشرف علی،فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان،محمد ارشد،اظہر عباس اوریونس علی انصاری شامل تھے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ