کراچی اورنگی فرید کالونی میں رکشہ ڈرائیور کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل کرلیاگیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں اہلیہ،ساس اور برادر نسبتی سمیت چار ملزم گ۔
گرفتار کرلئےولیس حکام کے مطابق ملزموں نے دوران تفتیش منصوبہ بندی کے بعد قتل کی واردات کا اعتراف کیا ۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقتول کی اہلیہ نےگھر یلو ناچاقیوں سے تنگ آکر رشتے داروں کی مدد سے شوہر کو قتل کرایا۔
ملزموں نے قتل کو چھپانے کی بھی کوشش کی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول اقبال کو گھر میں نیند کی حالت میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔پولیس نے قتل میں استعمال نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلیا۔قتل میں ملوث دو ملزم فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
کراچی کے علاقے گولیمار میں گرنے والی عمارت کا ملبہ صاف کردیا گیا
معاملات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں ستائیس افراد کی جان لینے والی عمارت کا اب صرف نشان ہی باقی رہ گیا ہے۔
افسوسناک سانحہ بیتے آج چھٹا روز ہے پانچ روز تک نا صرف متاثرہ عمارت بلکہ اطراف کی تمام گلیوں کو بند کردیا گیا تھا چھٹے روز تمام رکاوٹیں ہٹا کر گلیوں کو کھول دیا گیا ہے اس عمارت نے 6 روز قبل ستائیس زندگیوں کو نگل لیا تھا۔
80 گز پر بننے والی 6 منزلہ عمارت کا اب نام و نشان مٹ چکا ہے ۔۔۔کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ 6 روز قبل اس جگہ ایک بلند و بالا عمارت موجود تھی جس میں جیتے جاگتے اپنی زندگی کی خوشیوں میں مگن تھے۔
عمارت گرنے کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا برقرار ہے مکینوں کو اپنی اور اطراف کی عمارتوں کی فکر لاحق ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،