خیبر پختونخوا کے 16اضلاع میں 5روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔
مہم کے دوران ساڑھے 34لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔
بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے والدین کی بڑی تعداد نے خیبر ٹیچنگ اسپتال کا رخ کرلیا۔
خیبر پختونخوا کے سولہ اضلاع جن میں پشاور ، بونیر، ڈی آئی خان، لوئر دیر، دیر، ہنگو، کرک، کوہاٹ ، شامل ہیں۔
مہم کے دوران لکی مروت ،ٹانک ،خیبر،باجوڑ، اورکزئی، اپر و لوئر کرم ،شمالی وجنوبی وزیرستان میں بھی بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ۔
مہم کےلئے تربیت یافتہ ورکرز پر مشتمل12ہزار 81ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ، 10ہزار 485موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔
مہم کے دوسرے روز بھی والدین نے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال میں قطرے پلوانے والے والدین کا کہنا تھا کہ پانچ سال تک ویکسین دینا انکے بچوں کی صحت مندی کی ضامن ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب