ایران سےزائرین کی متوقع آمد–ڈیرہ غازی خان ڈویژن سےتعلق رکھنے والے زائرین کو ابتدائی اسکریننگ کےبعداحتیاطتی تدابیر کے تحت پندرہ روزتک ایگریکلچر یونیورسٹی کے کیمپس میں رکھنے کافیصلہ–
یونیورسٹی کیمپس کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا کیمپس میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری.. بجلی کی سپلائی اورپانی کی فراہمی بھی بحال کردی گئی
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق فی الحال زائرین کی آمد اور تعداد سےمتعلق حکومتی سطح پر کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم زائرین کی ممکنہ واپسی اور انکی رہائش سےوابسطہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں
ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے زائرین کو ابتدائی اسکریننگ کےبعد گھروں کو جانے کی اجازت دینے کے بجائے پندرہ روزتک انڈرآبزرویشن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اور اسی سلسلہ میں شہر سے25-کلومیٹردورایگریکلچر یونیورسٹی کیمپس میں زائرین کی رہائش کابندوبست کیاجارہاھے..
یونیورسٹی کیمپس کاکنٹرول ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا ہے اورکیمپس میں صفائی ستھرائی کے علاوہ بجلی کی سپلائی سمیت پانی کی فراہمی کوبھی بحال کردیاگیاھے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،