لاہور: سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ شہباز تتلہ اغواء اور ایس ایس پی مفخر عدیل لا پتہ کیس میں قانونی پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کر رہے ہیں۔
ذوالفقار حمید کےمطابق پولیس نے شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے پانچ کیسز میں سے تین کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پندرہ کروڑ کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکبری گیٹ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ٹریس کیے ہیں اور ڈیفنس میں دوکڑور سے زائد کی واردات ٹریس کی گئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے ملزمان سے برآمد ہونیوالی رقم اور گاڑیوں کی چابیاں متاثرہ افراد کو دیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،